Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت معاشی استحکام کیلئے تمام تراقدامات کررہی ہے، وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت معاشی استحکام کیلئے تمام تراقدامات کررہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ گزشتہ سال آنیوالے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، حکومت معیشت کے استحکام کیلئے تمام تراقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوآئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی کون سے ورچوئل میٹنگ میں کیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق محمود پاشا اور اسپیشل سیکریٹری خزانہ نے اسلام آباد سے میٹنگ میں ورچوئل شرکت کی جبکہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اقتصادی امورڈویڑن واشنگٹن میں ذاتی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر خزانہ نے ایشین انفراسٹریکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر کوملک کے موجودہ معاشی منظرنامے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں فراخدلانہ تعاون پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر نے پاکستان اور ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے درمیان تعلقات پراطمینان کااظہارکیا۔

انہوں نے سماجی ترقی کے لیے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہا۔ بینک کے صدر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری میں بینک کے کردار پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ بینک پاکستان کے ساتھ معاونت کاسلسلہ جاری رکھیں گا۔ وزیر خزانہ نے ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *