Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سراج الحق کی مفاہمت کی کوشش پر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سراج الحق کی مفاہمت کی کوشش پر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی حکومت اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط و اشتراک میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے، امیر جماعت اسلامی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراات کرنے کے لیے سرگرم ہیں، قبل ازیں انہوں ںے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور آج عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ عمران خان سے مذاکرات آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جائیں گے جبکہ عمران خان نے بھی مذاکرات کی پیش کش پر مثبت جواب دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ملک میں الیکشن ایک ہی وقت پر موضوع ہیں، سیاسی صورت حال کو سیاسی طریقے سے ہی مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کسی غیر یقینی صورت حال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملنے زمان پارک لاہور پہنچے۔ ان کے ساتھ نائب امیرِ جماعت لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکیرٹری جنرل امیر العظیم بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *