کراچی: سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کرنا حکومت کا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کے طوفان کو روکنے کیلیے لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کی گرفتاری کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply