Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مارشل لا کی بات پرباجوہ سے کہا آپ ملک چلائیں ہم کھیتی باڑی کرلیں گے، آصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مارشل لا کی بات پرباجوہ سے کہا آپ ملک چلائیں ہم کھیتی باڑی کرلیں گے، آصف زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا لگانے کے اشارے دئیے تھے۔

آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل باوجوہ سے ملاقات کے دوران ان کی باڈی لینگویج سے مارشل لا لگانے کے اشارے ملے۔ جنرل باوجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں تو انہیں جواب دیا کہ بسم اللہ کریں آپ ملک چلائیں اور ہمیں کھیتی باڑی کرنے دیں۔

پی پی پی کے شریک چئیرمین نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں بلا کر کہا کہ میں عمران خان کو کہوں گا وہ ابھی مستعفی ہو جائے گا آپ الیکشن میں جائیں۔ اس پر میں نے اور مولانا فضل الرحمٰن نے انکار کردیا۔ پتہ تھا یہ 2035 تک رہنے کا پلان بنا چکے ہیں اپنا چیف لا کر جو کہ تھرڈ تھا یا فورتھ تھا۔ اس پلان کو ناکام بنانے کے لیے ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں پہلے اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے۔ ہمیں الیکشن پراعتراض نہیں تاریخ سے مسئلہ ہے۔ ابھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کا قرضہ آنا ہے۔ ہمیں کچھ وقت چاہیے۔ الیکشن اکتوبر سے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو گا۔ ساری جماعتیں بیٹھ کر طے کریں۔الیکشن ایک دن ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *