Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں مسلسل 11 ماہ سے غذائی اشیا مہنگی ہورہی ہیں، عالمی بینک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں مسلسل 11 ماہ سے غذائی اشیا مہنگی ہورہی ہیں، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسلسل 11 ماہ سے اشیاء خور و نوش مہنگی ہوئیں۔

عالمی بینک نے سالانہ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل 11 ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کی قوت خرید میں 38 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی بینک نے سالانہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح مارچ 2023 میں 47.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، سری لنکا کے بعد یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح گزشتہ کئی ماہ سے کم جبکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *