Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی؛الیکشن کمیشن نے چند مزید یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی؛الیکشن کمیشن نے چند مزید یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیے

کراچی: الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں روکے گئے چند یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردیے گئے۔

کراچی میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 235 نشستوں میں سے 228 کے نتائج مکمل ہوگئے۔ جس کے بعد پیپلزپارٹی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مزید نشستیں مل گئیں۔ انتخابی نتیجے کے مطابق سندھ کی حکمراں جماعت 92 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 80 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسری بڑی جماعت بن گئی جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 44، مسلم لیگ (ن) کی 7، جے یو آئی 3، ٹی ایل پی ایک اور آزاد امیدوار نے بھی ایک نشست حاصل کی۔

کورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے احمد رضا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار صدر ٹاؤن یو سی 7 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ملیر، ابراہیم حیدری اور اورنگی ٹاؤن سے 3 یوسیز پر کامیابی مل گئی جب کہ مسلم لیگ (ن) نے کورنگی اور شاہ فیصل ٹاؤن سے 2 نشستیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اب بھی کچھ یونین کمیٹیوں کے نتائج روکے ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *