Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جسٹس جمال مندوخیل کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری نہ ہوسکا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جسٹس جمال مندوخیل کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری نہ ہوسکا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری نہ ہوسکا، جسٹس جمال نے آرٹیکل 199 کے تحت انٹرا کورٹ اپیل کا حق دینے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

جسٹس جمال نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ کیا آرٹیکل 199 کے آئینی اختیار میں صدارتی آرڈی ننس کے تحت اپیل کا حق دیا جاسکتا ہے؟ اس نوعیت کا معاملہ آٹھ رکنی لارجر بینچ کے سامنے زیر التواء ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوامی اہمیت، بنیادی حقوق کے معاملات میں آرڈی ننس یا پارلیمانی قانون سازی سے اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا، جسٹس مندوخیل نے معاملہ آٹھ رکنی لارجر بینچ کے سامنے لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادیا۔

جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے بینچ کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلہ سے اختلاف کیا ہے اور کہا ہے کہ معاملے پر اپنا الگ نوٹ لکھوں گا۔

دو رکنی بینچ نے معاملہ ٹائی ہونے پر مناسب احکامات کے لیے چیف جسٹس کو بھجوادیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *