Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مئی تک توسیع کردی۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔
بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *