Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں دوسری اور ایک ماہ میں تیسری بار 10 روپے فی کلو اضافہ اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، حیدر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، پشاوراور ایبٹ آباد میں 320 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2702 روپے کی جگہ 3775 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق آزاد کشمیر، کوٹلی، میرپور، مظفر آباد میں 350 روپے فی کلو میں ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان، اسکردو اور ہنزہ میں 370 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں بازی لے گیا ہے، ایل پی جی امپوٹرز اور لوکل کوٹہ ہولڈرز نے گٹھ جوڑ کرکے ملک میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے، ملک میں سیاسی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *