Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زمان پارک کے باہر پشاور کے کارکنوں کی کم تعداد پر عمران خان کا شکوہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زمان پارک کے باہر پشاور کے کارکنوں کی کم تعداد پر عمران خان کا شکوہ

پشاور: زمان پارک لاہور میں پشاور سے ورکرز کی تعداد کم ہونے پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان پریشان ہوگئے ورکرز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہوتا جارہا ہے۔

زمان پارک لاہور میں ورکرز سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا سے آئے ورکرز سے خطاب میں عمران خان نے پشاور سے آئے کارکنان کا دریافت کیا جس پر پنڈال میں موجود کارکنان نے ہاتھ اٹھا کر جواب دیا۔

پشاور کے کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان نے کہا کہ پشاورمجھے کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب پشاور ریجن کے صدر اشتاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا کے ورکرز اور خصوصا پشاور سے کارکنوں کی ہے، پشاور سے کارکنوں نے ہر تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے خان صاحب کو غلط فہمی ہوئی تھی جو بعد میں دور کردی گئی اور عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ خیبرپختونخو اور پھر پشاور سے ورکرز نے ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *