Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوڈانی فوج اور باغی پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتیں 100 سے متجاوز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوڈانی فوج اور باغی پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتیں 100 سے متجاوز

خرطوم: سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز آمنے سامنے آگئیں، گھمسان کی جھڑپیں تین دن سے جاری ہیں اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئیں جب کہ 600 کے قریب زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں بدامنی کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ملکی فوج نے بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

دوسری جانب فوجی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والی پیرا ملٹری فورس نے دعویٰ کیا کہ صدارتی مقام، خرطوم ہوائی اڈے اور دیگر اہم تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

تاہم فوج نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی فورس کو ہر جگہ پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

خیال رہے کہ یہ لڑائی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان اور آر ایس ایف کے سربراہ جنرل محمد حمدان دگالو کے درمیان آر ایس ایف کے فوج میں انضمام پر کئی مہینوں تک جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد شروع ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *