Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی انتخابات پر بات کرنی ہے تو کریں لیکن صوبائی الیکشن ہو کر رہیں گے، فواد چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی انتخابات پر بات کرنی ہے تو کریں لیکن صوبائی الیکشن ہو کر رہیں گے، فواد چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل الیکشن پر بات کرنی ہے تو کریں لیکن صوبائی الیکشن ہو کر رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب شہباز شریف کو عقل کرنی چاہیے، اب شہباز شریف کی قربانی ہونے جارہی ہے، اب نہیں بنتا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایسی حرکتیں کی جائیں، انہیں اب کسی سے مشورہ کرنا چاہیے انہیں ہر صورت الیکشن کروانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کی قوم کو اسلام آباد آنا ہوگا، نیشنل الیکشن پر بات کرنی ہے تو کریں لیکن صوبائی الیکشن ہو کر رہیں گے، بائیس کروڑ کی آبادی کا انہوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہوچکی ہے اور اس وقت پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے اس لیے پاکستان کی بقاء کے لیے سب کا مل کر بیٹھنا ضروری ہے لیکن آئین کے خلاف ایک میز پر نہیں بیٹھا جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے حکم کا پیرا نہ دیا گیا تو بائیس کروڑ عوام کے حقوق پامال ہوجائیں گے، یہ ڈاکو تو توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی غائب کر چکے ہیں، ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ لمبی لمبی تاریخیں نہ دیں بلکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کروائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *