Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مفتی عبدالشکور کے انتقال کر تعزیت کی، وزیر اعظم نے مرحوم رکن قومی اسمبلی کی خدمات کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور نے ایمانداری اور بنا کسی دباؤ میں آکر اپنا کام کیا، انہیں اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے مفتی عبدالشکور کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو آرٹیکل 259 کے تحت سمری ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *