Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر اظہار ناراضگی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔

وزیراعلیٰ نے حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پراسیکیوشن، ایڈوکیٹ جنرل او ر پراسیکیوٹر جنرل اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *