Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی انٹربینک قیمت بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ نرخ میں کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی انٹربینک قیمت بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ نرخ میں کمی

کراچی: غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے سبب پیر کو ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالر اڑان بھرتے ہوئے نظر آیا تاہم اوپن مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس رہی۔

پیر کو ڈالر 290 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 60 پیسے کے اضافے سے 285 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن ڈیمانڈ گھٹنے سے ایک موقع پر 7 پیسے کی کمی سے 284.33 روپے کی سطح پر بھی آئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 31 پیسے کے اضافے سے 284.71 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 289 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنی دھنوں پر مقامی مالیاتی مارکیٹوں کو نچارہا ہے، زرمبادلہ کی مارکیٹیں صرف آئی ایم ایف ڈیل اور معیشت میں بہتری کی منتظر ہیں اور ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ صرف مثبت یا منفی خبروں کے تابع ہیں، ملک میں داخلی سیاسی حالات خراب ہونے سے مقامی تجارت و صنعتی شعبے میں بے چینی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ مستقبل کے کاروباری سودوں یا معاہدے کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی تجارت و صنعتی شعبے اپنے مستقبل سے متعلق اضطراب کا شکار ہیں یہی وجہ ہے بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو گھٹتی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی دنگل ختم نہ ہونے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہیں، تجارت و صنعت کا ہر شعبے کا اعتماد متزلزل ہے جو روپیہ پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *