Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باوجود گورنر اسٹیٹ بینک کے جون تک ادائیگیوں کے مکمل انتظامات اور ڈیفالٹ نہ ہونے کے بیان سے ڈالر ریورس گئیر میں آگیا۔

منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 81 پیسے کی کمی سے 283.90 روپے کی سطح پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 288 روپے کی سطح پر بند ہوئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر اتنی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی کہ اب اس میں مزید اضافے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

ماہرین کے مطابق دوست ممالک سے 3 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت ملنے بعد آئی ایم ایف کی مزید 2 سے 3 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت سے قرض پروگرام بحال کرنے کو مشروط کیے جانے سے اسٹاف لیول معاہدہ ایک سے ڈیڑھ ماہ موخر ہونے کے خدشات پائے جارہے ہیں جبکہ سست رفتار معیشت کے ساتھ سیاسی افق پر غیر یقینی صورت حال بھی روپیہ کی قدر کو متاثر کررہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی تجارت وصنعتی شعبے اپنے مستقبل سے متعلق اضطراب کا شکار ہیں یہی وجہ ہے بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو گھٹتی جارہی ہے، سیاسی دنگل ختم نہ ہونے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہیں، تجارت وصنعت کا ہر شعبے کا اعتماد متزلزل ہے جو روپیہ پر دباؤ بڑھانے کا باعث بن گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *