Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکمران جماعتوں کے اجلاس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، وزیراطلاعات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکمران جماعتوں کے اجلاس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اجلاس میں مشاورت ہورہی ہے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حتمی اعلامیے سے قبل ہی میڈیا کا مختلف جماعتوں سے منسوب کرکے خبریں چلانا افسوسناک ہے۔ مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں متحد ہیں اور معاملات پر اپنی اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *