Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راشدلطیف نے بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راشدلطیف نے بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کردی۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بابراعظم کے بیٹنگ اسٹائل میں خامی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پہلوؤں کا بھی تذکرہ کیا جہاں انہیں اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا،’’بابراعظم اور ویرات کوہلی ، دونوں کو ایک ہی مشکل کا سامنا ہے۔ یہ دونوں بیٹسمین کھیلتے ہوئے اپنے پورا پاؤں باہر نہیں نکالتے اور گیند کو جسم کے قریب کھیلتے ہیں۔ اگر گیند سوئنگ ہورہی ہو تو اس صورت میں آؤٹ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔‘‘

راشدلطیف نے مزید کہا کہ جب ( دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں) بابراعظم نے سینچری مکمل کرنے کے لیے اسٹروک کھیلا تھا تو گیند گلی پوائنٹ کے اوپر سے گئی تھی۔

ماضی کے مایہ ناز وکٹ کیپر نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اس خامی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان پر آنے کے بعد ( نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ) کرس ووکس نے اپنی بولنگ پر توجہ دی ہے اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ اگر سوئنگ کارآمد ثابت نہیں ہورہی تو بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے لیے سلو بال کارگر ہوسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *