Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کے زمان پارک گھر کے لیے نیا بلٹ پروف دروازہ تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کے زمان پارک گھر کے لیے نیا بلٹ پروف دروازہ تیار

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زمان پارک گھر کیلئے نیا بلٹ پروف دروازہ تیار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے گھر کا نیا دروازہ زمان پارک پہنچا دیا گیا ہے۔ عمران خان کے گھر کا نیا دروازہ بلٹ پروف ہے جس کو بلٹ پروف شیٹ، اسٹیل اور لوہے کا استعمال کر کے تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دروازے کی مالیت تقریبا 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔ اس خصوصی بلٹ پروف دروازے کو آج ہی عمران خان کے گھر نصب کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لاہور پولیس نے 18 مارچ کو عمران خان کے گھر کے سرچ آپریشن کے دوران دروازہ توڑ دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *