Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خرطوم کے جنگ زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کے قافلے محفوظ مقام کی طرف روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خرطوم کے جنگ زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کے قافلے محفوظ مقام کی طرف روانہ

اسلام آباد: خرطوم کے جنگ زدہ علاقوں سے پاکستانیوں کے دو قافلے محفوظ مقام کی طرف روانہ ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کے قافلے بحیرہ احمر میں سوڈان کے محفوظ ساحلی علاقوں میں پہنچ کر قیام کریں گے جہاں سے انہیں ہوائی جہاز یا فراری کے راستے نکالا جائیگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو نکالنے کا مربوط پلان تیار کیا گیا ہے۔ عید کے باوجود سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان مسلسل روابط میں رہے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سوڈان سمیت ہمسائیہ ممالک کے سفیروں اور پاکستانی سفارت کاروں سے مسلسل رابطے جاری ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیرخارجہ پرنس فرحان بن فیصل سے رابطہ کیا ہے۔ سعودی ائیرلائن میں ایک پاکستانی ائیر ہوسٹس کو بھی خرطوم سے سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سوڈان میں ملکی فوج اور باغی پیرا ملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی میں شدت آگئی جس کے باعث غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کی ان کے وطن بحفاظت واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ متحارب گروپس کے درمیان عید پر تین روز کی جنگ بندی کے باوجود خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *