Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوات میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دھماکے؛ 5 افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوات میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دھماکے؛ 5 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے تصدیق کی کہ تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دھماکا ہوا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد تھانے کے کمرے کی چھت گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے میں 2 دھماکے ہوئے جس کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی اور آگ لگ گئی۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 زخمی اسپتال لائے گئے جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا۔
اس حوالے سے متعلقہ ادارے کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سیدو شریف اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *