Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اگر ملک میں مجھے انصاف نہیں ملا تو کس کو ملے گا؟ عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اگر ملک میں مجھے انصاف نہیں ملا تو کس کو ملے گا؟ عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب تک انصاف اور قانون کی عملداری نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکے گا، جب مجھے انصاف نہیں ملا تو غریب اور عام شہریوں کو کیسے ملے گا۔

لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد تین ملوث لوگوں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروا سکا جبکہ مجھے معلوم بھی تھا، ایک آفیسر کا نام آنے پر پولیس نے میری شکایت پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں زندگی گزاری اور وہاں قانون کی عملداری دیکھی اس لیے اپنی تحریک کا نام انصاف رکھا، جب مجھے جو سابق وزیر اعظم ہے اُسے انصاف نہیں ملا تو غریب کسان اور شہری کو کیسے مل سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں پر لوگ آزاد ہوتے ہیں، انہوں نے اعظم سواتی کو اٹھایا، علی امین گنڈا پور کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا اور اب میرے چیف سیکیورٹی آفیسر خاور گھمن کو گرفتار کرلیا جبکہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں، خاور گھمن ہی میری سیکیورٹی دیکھتا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *