Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مردم شماری پر تحفظات، ایم کیو ایم کا حکومت اور اسمبلی چھوڑنے کا عندیہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مردم شماری پر تحفظات، ایم کیو ایم کا حکومت اور اسمبلی چھوڑنے کا عندیہ

کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 7 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے غیر حتمی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج تسلیم نہ کرنے اور احتجاج کا ہر ممکن آپشن استعمال کرنے پرغور کیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے سخت احتجاج کا مشورہ دیا جبکہ اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم اراکین مردم شماری کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ہوئی ملاقاتوں اور نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ مردم شماری میں 25 لاکھ گھرانوں کو گنا نہیں گیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا اور تحفظات کے حوالے سے بات چیت کی دعوت دے دی جسے متحدہ نے قبول کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بدھ کی صبح اسلام آباد میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *