Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف اور سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کیلیے درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف اور سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کیلیے درخواست دائر

اسلام آباد: شہباز شریف اور سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ظہور مہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجرا کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔ سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیر مناسب ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے۔ عدالت 21 ارب جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا بھی حکم دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *