Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز الدین صدیقی نئی مشکل میں پھنس گئے، پولیس میں ایک اور شکایت درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز الدین صدیقی نئی مشکل میں پھنس گئے، پولیس میں ایک اور شکایت درج

کولکتہ: بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو ایک اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کیخلاف جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک مشہور سوفٹ ڈرنک برانڈ کے اشتہار میں کام کیا تھا جسے بنگالی زبان میں بھی پیش کیا گیا۔
کولکتہ ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے اشتہار میں کیے گئے نواز الدین صدیقی کے مذاق کو بنگالی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دے کر ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔وکیل کا موقف ہے کہ ہندی میں جو اشتہار بنایا گیا اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی تاہم جب وہی اشتہار بنگالی زبان میں ٹی وی اور دیگر میڈیا پر آیا تو اس میں بنگالی کمیونٹی کی توہین کی گئی۔

نواز الدین صدیقی کیخلاف شکایت اور عوامی احتجاج کے بعد اشتہار کو ٹی وی اور سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔ نواز الدین صدیقی کو اپنی اہلیہ اور بھائی کے حوالے سے بھی تنازع کا سامنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *