اسلام آباد: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 اپریل کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریگا۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچؤلی کریں گے۔

Leave a Reply