Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹیٹ بینک نے حج کے لئے 50ملین ڈالرز کی پہلی قسط جاری کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹیٹ بینک نے حج کے لئے 50ملین ڈالرز کی پہلی قسط جاری کردی

کراچی: سرکاری حج اسکیم کے لئے درکار ڈالرز کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک نے جاری کردی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لئے حکومت سے 213 ملین ڈالرز مانگے تھے، 50ملین ڈالرز پہلی قسط کے طور پر سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو موصول ہوگئے۔

وزارت مذہبی امور کو درکار 21کروڑ ،30لاکھ ڈالرز چار اقساط میں دیئے جارہے ہیں۔

وزارت خزانہ نے 40 ملین ڈالرز کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک کو دے دی ہے جو تین سے چار روز میں شیڈول کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو مل جائے گی۔

60 ملین ڈالرز کی تیسری قسط 30 اپریل تک درکار ہے۔ چوتھی قسط کے 63 ملین ڈالرز مئی کے تیسرے ہفتے میں وزارت حج کو سعودی عرب میں مل جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے درکار ڈالرز طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 213 ملین ڈالرز ایئر لائنز کو کرائے،رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسز کی مد میں ادا کئے جانے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *