Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس؛ اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس؛ اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر اور فرخ حبیب سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو آج ہی انوسٹی گیشن جوائن کرنے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔ یاسمین راشد، اسد عمر، عمیر نیازی، مسرت چیمہ اور فرخ حبیب نے حاضری مکمل کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جج انسداد دہشتگری عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا پیشرفت ہے۔ سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ فرخ حبیب اور مسرت چیمہ نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی۔

وکیل مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ جج عبہر گل نے ریمارکس دیے کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے، 6 مئی کو کیس سن کے فیصلہ کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *