Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف سے کسی بھی فورم پر مذاکرات نہ کرنے سمیت آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور دفاع کے لیے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے عوام کو سٹرکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں جلسے اور مظاہرے کرے گی، جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ جلسوں کا شیڈیول تیار کرے گی، جے یو آئی پارلیمنٹ اور آئین پاکستان کے دفاع میں جلسے کرے گی۔

جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات پر کسی بھی قسم کے دباؤ سے انکار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بنا ہمارے خلاف یک طرفہ فیصلہ کیا، ایوان کی قرارداد اور قانون سازی کے خلاف فیصلے دیئے گئے۔

جے یو آئی (ف) نے چیف جسٹس سمیت تینوں ججز کو استحاق کمیٹی میں بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ یہ پارلیمان پاکستان کا سب سے مضبوط ترین ایوان ہے، پارلیمان کی قراردادوں اور قانون سازی کے ساتھ کھڑے ہیں، سینیٹ کی مذاکراتی کمیٹی پر ہماری نظر ہے، کمیٹی کے فیصلے کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔

جے یو آئی نے کہا ہے کہ یہ پارلیمان اپنی مدت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ پارلیمان اپنی مدت پوری کرے گا، ان تین ججز کے ساتھ پورے پاکستان میں کوئی نہیں کھڑا، پورا پاکستان پارلیمان اور وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہے، ہم نے اپنی اکثریت ثابت کر دی اب انہیں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *