Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں شادی ہال اور مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں شادی ہال اور مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچت پالیسی پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرتے ہوئے شہر بھر کے بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع ہورہا ہے، جس کے تحت شہر بھر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری کی ساڑھے بارہ بجے تک اجازت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *