Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور؛ گلی میں کھڑے ہونے کے تنازع پر فائرنگ، 14سالہ طالب علم قتل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور؛ گلی میں کھڑے ہونے کے تنازع پر فائرنگ، 14سالہ طالب علم قتل

پشاور: پشتخرہ کے علاقے میں گلی میں کھڑا ہونے کے تنازع پر 14سالہ طالب علم حمزہ ولد طارق خان کو قتل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود اکیڈمی ٹاون میں گلی کے اندر کھڑے ہونے کے تنازعہ پر ملزمان فرحان، عدنان اور ابراہیم پسران نیاز محمد نے فائرنگ کرکے حمزہ ولد طارق کو قتل اور اس کے چاچا محمد سہیل کو زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
زخمی محمد سہیل کی مدعیت میں ملزمان فرحان، عدنان اور ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ٹیم ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *