Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی سے کسی بھی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہونے کی حیثیت سے ہم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی تجویز دی اور یہ ہمارا حق ہے جس پر ہم قائم ہیں۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں جس پر وزیر اعظم نے سینیٹ کی سطح پر کمیٹی بنانے اور وہیں بات کرنے کی تجویز دی مگر ہم کسی بھی سطح پر مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری تاریخ میں ملک میں انتخابات اکھٹے ہوتے چلے آ رہے ہیں، عدالت عظمی کیوں نوے دن کے اندر پھنس گئی؟ پنجاب میں جو پارٹی الیکشن جیتے گی وہ ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *