Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اینیمیٹڈ فلم ’دی سُپر ماریو بروز‘ دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اینیمیٹڈ فلم ’دی سُپر ماریو بروز‘ دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب

نیویارک: ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ’دی سپر ماریو بروز‘ کا ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی دنیا بھر کے باکس آفس پر راج برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینیمیٹڈ فلم ’دی سپر ماریو بروز‘ دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس اینیمیٹڈ فلم کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے ‘یو نیورسل پکچرز اسٹوڈیو’ کے تخمینے کے مطابق ریلیز کے چوتھے ہفتے میں ‘دی سپر ماریو بروز’ نے امریکہ اور کینیڈا کے تھیٹرز میں چار کروڑ ڈالرز کے ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں ہفتے اینیمیٹڈ فلم دنیا بھر کے باکس آفس سے 1 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد سُپر ماریو بروز 2019 کے بعد ایک ارب ڈالر کمانے والی 10ویں اینی میٹڈ فلم بن گئی ہے۔

امریکی میڈیا کمپنی ‘کوم اسکور’ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے دی سپر ماریو بروز چار کروڑ ڈالرز کمائی کے ساتھ سب سے آگے رہی جبکہ ڈراؤنی فلم ایول ڈیڈ رائز ایک کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *