Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپریل میں مہنگائی کی شرح 58سال میں سب سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپریل میں مہنگائی کی شرح 58سال میں سب سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات

اسلام آباد: ملک میں گذشتہ ماہ(اپریل)کے دوران مہنگائی کی شرح36.4 فیصد رہی جو1964 کے بعد گرانی کی بلندترین شرح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مہنگائی کی ماہانہ شرح 36.42 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ یہ 1964 کے بعد مہنگائی کی بلندترین شرح ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد، چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے کے دوران گندم 103.52 فیصد اور انڈے 100 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ چاول 87 فیصد اور دال مونگ 57 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر دال ماش 56 فیصد سے زائد اور پیاز 52 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں بیسن 51.17 فیصد اور مرغی 43 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *