Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی بنانے کی قراردار منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی بنانے کی قراردار منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوگئی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی کی رکن شاہدہ اختر نے ایوان میں قرارداد پیش کی اور ثاقب نثار کے بیٹے کی سامنے آنے والی آڈیو کی تحقیقات کیلیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔

آڈیو تحقیقات سے متعلق خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک قومی اسمبلی سے منظور کرلی۔ قراردار پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ کمیٹی ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے اور خصوصی کمیٹی تشکیل دے، یہ ایوان خصوصی کمیٹی تشکیل دے جو سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ٹکٹ دینے اور پیسوں کی لین دین کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے۔ اس آڈیو کے بعد ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آواز کی تصدیق کی جبکہ پی ٹی آئی نے بھی تحقیقات کیلیے پارٹی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *