اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلب کیا ہے کیوں کہ آئین ہمیں اداروں کے احتساب کا حق دیتا ہے۔

Leave a Reply