Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری پیش نہ ہوئے بلکہ ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور پراکسی کونسل پیش ہورہا ہوں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر انور منصور بطور پراکسی کونسل پیش ہوئے تھے، چار سماعتوں میں پراکسی کونسل پیش ہورہے ہیں، یہ کیس دوسرے توہین الیکشن کمیشن کے کیسز سے الگ ہے، 16 مئی کو فواد چوہدری پر چارج فریم کریں گے، بہت مواقع دیے لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *