Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویز الہی کیخلاف آج تک درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویز الہی کیخلاف آج تک درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کیخلاف آج کی تاریخ تک ہونے والے درج مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روک دیا جبکہ دو مقدمات میں 4مئی اور 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی اینٹی کرپشن گوجرنوالہ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

پرویز الہی کے وکیل نے موقف اختیار کیا اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوئی روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے اور پولیس اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی اور نیا مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کی حفاظتی ضمانت کے لیے الگ سے دوبارہ درخواست دائر کی جائے۔

پرویز الہی کی پولیس چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد

قبل ازیں ایک اور درخواست میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے آپریشن کے خلاف پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کی جانب سے روز چھاپے مارے جار رہے ہیں، ہر روز نئی ایف آئی آر درج کرکے ریڈ کر دیا جاتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے اور نئے مقدمے درج کرنے سے روکا جائے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *