Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے، یاسمین راشد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے، یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وہ تمام اداروں سے آئین پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کریں گی لیکن اگر انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

تحریک انصاف پارٹی آفس میں اکہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیداواروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے نکل چکے ہیں اس لیے حکمران جماعت حوصلہ کرکے ہم سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 21 ارب فراہم کرنے کی بجائے مفت آٹے میں 20 ارب روپے لوٹ لیے گئے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑ رہی ہے، انتخابات کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مذاق بنا دیا گیا۔ آڈیو لیکس پر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحافت کی آزادی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ملکوں میں شامل ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے علاوہ متعدد کو ملک سے نکال دیا گیا ہے، یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *