Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی قائم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محمد اسلم بھوتانی کمیٹی کے چیئرمین مین مقرر کر دیے گئے جبکہ دیگر ارکان میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر شامل ہیں جبکہ سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد حسین مگسی، وجیہا قمر اور ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اپنی تحقیقات اور انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد کر سکے گی اور کمیٹی اپنی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ دلانے کے بدلے ایک کروڑ 20 لاکھ کا تقاضا کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *