Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان چل سکے یا نہیں چل سکے ملک چلے گا، نواز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان چل سکے یا نہیں چل سکے ملک چلے گا، نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چل سکے یا نہیں پر ملک چلے گا۔

لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف لندن آگئے ہیں اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔

عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال پر نوازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے مگر ملک چلے گا۔
صحافیوں نے نواز شریف سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں شرکت کیلیے لندن پہنچے ہیں۔ اس دوران وہ عالمی سربراہان سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے جبکہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *