Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام ہفتہ کو چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیں، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام ہفتہ کو چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے ہفتہ کو چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بروز ہفتہ نماز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور آئین کی حکمرانی کے لئے باہر نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے، حکومت پاکستان کا آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں بروز ہفتہ نماز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور آئین کی حکمرانی کے لئے باہر نکلے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *