Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میانوالی؛ پولیس مقابلےمیں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 راہگیر جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میانوالی؛ پولیس مقابلےمیں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 راہگیر جاں بحق

میانوالی میں پولیس مقابلے میں 3 راہ گیر جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانگی خیل کےعلاقے ساتو خیل میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 راہ گیر جاں بحق ھو گئے۔

گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل اور انکی ٹیم نے ایلیٹ فورس کے ساتھ اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب چار ملزمان ذیشان، شیراز، شکیل، بلال کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔
ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں 3 راہگیر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔چاروں ملزمان رات کی تاریکی اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کالا باغ منتقل کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *