Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کر سکتے اسکا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟

حکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *