Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے، خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آ چکے ہیں، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی غیر اخلاقی مداخلت روکی جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عدلیہ کا بنیادی کام انصاف کی فراہمی ہے، ہم آئین کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے، جب بھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی اس پر عدلیہ نے مہر لگائی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف نہیں لیکن اداروں کو پارلیمان کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، دو ادارے آمنے سامنے آچکے ہیں، آئین کی تشریح کرنے والوں میں تضاد سامنے آ رہے ہیں، عدلیہ کو ہماری اور ہمیں عدلیہ کی حدود میں نہیں جانا چاہئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالت میں آج بھی بڑی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، 4 لاکھ سے زائد کیسز پینڈنگ ہیں یہ ہماری عدلیہ کا حال ہے، قرارداد کے ذریعے پورے ہاوس کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو یہ دیکھے کہ ماضی میں آئین کے ساتھ کیا ہوتا رہا، جسٹس منیر سے لیکر آج تک جو کچھ ہوا اسکی تحقیقات ہونی چاہئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آئین بنانے والے ہیں اپنی تخلیق کی کبھی خلاف ورزی کرینگے نہ کرنے دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *