Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کیخلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کیخلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر

لاہور: ویمن پولیس اسٹیشن میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

لاہورکے ویمن پولیس اسٹیشن لٹن روڈ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے خلاف درخواست یتیم بچیوں کے ادارے کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپریٹینڈنٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یتیم بچیوں کو چائلڈ ابیوز کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ بچیوں کو گھناؤنے کام میں استعمال ہونے نہ دینے پر فنڈ روک لیا گیا۔ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست بھی دی گئی تاہم سرکاری افسران نے عمران خان کے حکم پر بچیوں کے کھانے پینے کا بجٹ بند کردیا۔
درخواست کے مطابق ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار عمران خان امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *