Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائم مقام افغان وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائم مقام افغان وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: قائم مقام افغان وزیر خارجہ 5 مئی سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی وفد کے ہمراہ 5 مئی کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین- پاکستان-افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے. چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے.

29 نومبر 2022 کو پاکستان کی وزیرمملکت برائے امور خارجہ کے دورہ کابل اور 22 فروری کو وزیر دفاع پاکستان کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد کےد ورے سے دونوں ممالک کے مابین سیاسی ، معاشی ، تجارت ، رابطے ، امن و سلامتی ، اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا.

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہشمند ہے اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ مستقل اور عملی تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *