Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے پی میں آٹے کی قیمت مزید بڑھ گئی، 171 روپے فی کلو میں فروخت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے پی میں آٹے کی قیمت مزید بڑھ گئی، 171 روپے فی کلو میں فروخت

پشاور: خیبر پختون خوا میں فی کلو آٹے کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد آٹے کا نیا نرخ 171 روپے فی کلو گرام ہوگیا۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے، دس کلو کا بیگ 1700 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ دو روز میں آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق غلہ مارکیٹ میں پنجاب سے آٹا کی بندش کی وجہ سے اسٹاک محدود رہ گیا۔ سپلائی بحال نہ ہوئی تو 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 4000 روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *