Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ فوجداری کارروائی؛ عمران خان پر 10مئی کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ فوجداری کارروائی؛ عمران خان پر 10مئی کو فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی دونوں درخواستیں بھی خارج کر دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی کمپلیننٹ قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، خواجہ حارث نے عدالت میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 190 اور 193 پڑھ کر سنایا۔

وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر درخواست دائر کی گئی ہے، توشہ خانہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے خلاف درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190اے کے تحت دائر کی گئی۔ سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کا قابلِ سماعت ہونا اور ٹرائل ہونا دو مختلف چیزیں ہیں، 190 سیکشن کے تحت کیس بھیجا جائے تو تب سیشن عدالت کیس سن سکتی ہے۔

وکیل خواجہ حارث کی جانب سے کثیر تعداد میں عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دیے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *