Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سینیٹ؛ سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سینیٹ؛ سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی (سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ) کا بل منظور کرلیا گیا، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، جس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے ایوان میں بل پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے جعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔
بل کے مطابق سپریم کورٹ کا جو بینچ فیصلہ سنائے گا، نظرثانی کے لیے اس سے بڑا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا حق ایسے متاثرہ شخص کو بھی ہو گا جس کے خلاف بل منظوری سے قبل فیصلہ سنایا گیا ہو۔ نظرثانی کی درخواست اس قانون کی منظوری کے 60 روز کے اندر دائر کرنا ہو گی۔ بل کا اطلاق سپریم کورٹ، ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں پر ہوگا۔ بل کا مقصد سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو وسعت دینا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *